اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے نائب صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور ترکی کردستان پر پابندی عائد کرنے کے لئے پر عزم ہیں.
ترک نیوز ایجنسی اناطولیہ کے مطابق، یہ بات 'نوری المالکی' نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم دوسری بار کے لئے عراقی کردستان کے اعلی حکام سے ریفرنڈم کی غلطیوں کے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں.
نوری المالکی نے اس بات پر زور دیا کہ کردستانی حکام کو جانا چاہیئے کہ جب تک اپنی غلطیوں کو نہ روکے تو اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور ترکی اپنی پابندیوں کے لئے پر عزم ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲